3 جولائی 2013 - 19:30
انڈونیشیا زلزلے میں ۳۰افراد ہلاک اور ۴۰۰سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں منگل کے روز آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ابنا: شینہوا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں آنے والے زلزلے میں اب تک کم از کم 30 افراد کے ہلاک اور 400کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔انڈونیشیا کے صوبے بندا آچے میں لینڈ سلائیڈنگ اور زلزے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،امدادی ٹیمیں اور انڈونیشین فضائیہ کے ہیلے کاپٹرز بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔منگل کی دوپہر انڈونیشیاکے جزیرے سوماٹرا میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 600 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ۔زلزلے کا مرکز جزیرہ سماٹرا سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر قصبہ بائیرون میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲